سنجے دات فلم ‘‘بھومی ’’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

ممبئی : ( ٹیسکو نیوز ) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت اپنی نئی فلم’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
ایکشن سین کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے اداکار کا توازن بگڑ گیا جس سے زمین پر گرنے سے ان کے سینے کے نیچے کے حصے میں معمولی فریکچر ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت 4 سال بعد فلم نگری میں واپس آئے ہیں اور ہدایتکار امنگ کمار کی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایکشن سین کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے اداکار کا توازن بگڑ گیا جس سے زمین پر گرنے سے ان کے سینے کے نیچے کے حصے میں معمولی فریکچر ہوا تاہم اس کے باوجود سنجے دت نے اس حادثے پر زیادہ دھیان نہیں دیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔