شاہد آفریدی ذہنی طور پر 16 سالہ بچے ہیں، گوتم گھمبیر

نئی دہلی: (ٹیسکو نیوز) آفریدی جتنے بھی بڑے ہو جائیں پر ان کا ذہن 16 سال کے بچے جیسا ہی رہے گا، 28 سال کی عمر میں بھی ان میں بچگانہ سوچ پائی جاتی ہے، بھارتی اوپنر کا تبصرہ۔ ہندوستان ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی کے ساتھ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے کے بارے میں گوتم گھمبیر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جتنے بھی بڑے ہو جائیں پر ان کا دماغ 16 سال کے بچے جیسا ہی رہے گا، 28 سال کی عمر میں بھی ان میں بچگانہ سوچ پائی جاتی ہے۔

گوتم گھمبیر جارہانہ مزاج کے حامل بلے باز ہیں۔ آپی پی ایل کے دوران بھی ان کی بہت سے کھلاڑیوں سے تکرار ہو چکی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے سٹار بلے باز نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جیتنے کیلئے کھیلتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوچا تھا کہ انڈیا کی ٹیم سیریز4-0 سے جیت جائے گی لیکن 3 میچوں کے بعد بھی سیزیز1-1 سے برابر ہے، یہ آسٹریلوی ٹیم کی جیت ہے۔ اپنے جارہانہ مزاج کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف فیلڈ کے اندر غصے میں نظر آتے ہیں تاہم یہ سب میچ تک ہی محدود ہوتا ہے۔