مسلم وفود ہمارے ملک کا دورہ کریں تو بہت خوشی ہو گی: اسرائلی ڈپٹی کونسلر

نیویارک: ( سکائی نیوز) دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلم پولیس آفیسرز پر مشتمل تنظیم نیویارک مسلم آفیسرز سوسائٹی کے اراکین نے اجتماعی طور پر عمرے کے روحانی سفر کا اہتمام کیا۔ عمرہ ادا کرنے والے نیویارک پولیس کے ان آفیسرز کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے تھا۔ نیویارک پولیس میں موجود مسلم پولیس آفیسرز پر مشتمل تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی کے اراکین نے اجتماعی طور پر عمرے کے روحانی سفر کا اہتمام کیا۔ عمرہ ادا کرنے والے نیویارک پولیس کے ان آفیسرز کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے تھا۔ ان افسران نے مشترکہ طور پر سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل کا دورہ کیا اور وہاں موجود مسلمانوں کے مقدس مقامات کی زیارت بھی کی۔

ان کی واپسی پر کمیونٹی کی معروف شخصیت محمد آصف نے ایک استقبالیے کا اہتمامم کیا۔ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے اعزاز میں دیئے گئے اس استقبالیے میں مسلم پولیس آفیسرز کی دعوت پر اسرائیل کے ڈپٹی کونسلر امیر سہگی نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے نائب صدر اور اعلیٰ عہدے پر متمکن پولیس افسر کیپٹن وحید نے سعودی، ترکی اور اسرائیلی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے یہ دورہ ممکن ہوا۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے اپنے سفر کے تاثرات کو بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر نہایت یادگار رہا کیونکہ اس سفر میں ترکی، اسرائیل اور سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کا سفر کرکے انہیں ایک روحانی سکون محسوس ہوا ہے۔

اسرائیل کے ڈپٹی کونسل جنرل امیر سہگی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے نیویارک مسلم پولیس آفیسرز سوسائٹی کی میزبانی کی۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مزید مسلم وفود کو اپنے ملک کا دورہ کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہو گی کہ اگر مسلم اور دیگر وفود ہمارے ملک کا دورہ کریں گے۔

سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم پولیس آفیسرز سوسائٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ امریکی مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر کمیونٹی کی معروف شخصیت اور میزبان محمد آصف نے نیویارک پولیس آفیسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی مسلم پولیس افیسرز سوسائٹی امریکی مسلمانوں کیلئے قابل فخر ہے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے پولیس آفیسر محمد نے تقریب کے شرکاء کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ آمد کے موقع پر پڑھی جانے والی نعت سنائی