پنجاب پولیس کی وردی تبدیل، لاہور میں جوان یوم پاکستان پر نئی یونیفارم پہنیں گے

لاہور (سکائی نیوز) پنجاب میں پولیس کی وردی تبدیل کردی گئی۔ پولیس کے جوان یوم پاکستان کے موقع پر نئی یونیفارم پہن کراس دن کا آغاز کریں گے۔ وردیوں کی ترسیل پہلے مرحلے میں لاہور سے شروع کی گئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے تمام تھانوں میں نئی وردیاں پہنچا دی گئیں۔ زیتونی رنگ کی نئی وردی آج سے ہی پہنی جائے گی۔ نئی وردی میں جوان کی چھاتی پرایک طرف اسکا نام جبکہ دوسری طرف اسکا بیلٹ نمبر ہو گا۔ پرکشش ٹوپی پر پنجاب پولیس کا مونوگرام ہے۔ یونیفارم کے بازو پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور اس کے نیچے پولیس کا بیج بھی ہے۔ وردیوں کی ترسیل پہلے مرحلے میں لاہور سے شروع کی گئی۔ لاہور پولیس کو باون ہزار سے زائد وردیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار وردیوں کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ جو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔