یوم پاکستان :بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی تقریب

نئی دہلی (سکائی نیوز) آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا۔مذاکرت کی خواہش ہماری کمزوری نہیں طاقت ہے:عبدالباسط پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقارتقریب ہوئی جس میں پرچم کشائی کی گئی ، پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو مبارک باد دی ، بھارت کو ایک بار پھر دوٹوک پیغام دے دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعظم نوازشریف کے پر امن ہمسائیگی کے وژن کو بھی اجاگر کیا۔یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا جبکہ پاکستان ہائی کمیشن اسکول کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیے۔تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو دبایا تو جا سکتا ہے لیکن ختم نہیں کیا جا سکتا۔مذاکرت کی خواہش ہماری کمزوری نہیں طاقت ہے،پاکستان ترقی کے ساتھ پر امن ہمسائیگی کا قائل ہے