یوم پاکستان: قومی کرکٹرز کا ولولہ دیدنی، سوشل میڈیا پر پیغامات

لاہور (99 نیوز)یوم پاکستان کے موقع پر قومی کرکٹرز بھی جوش و جذبہ سے سرشار ہیں، سابق اور موجودہ کرکٹرز سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے ساری دنیا کو بتا رہے ہیں کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ یوم پاکستان دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کیلئے مسرت اور سرشاری کا پیغام لاتا ہے۔ ایسے میں عوام کے ساتھ ساتھ سابق اور موجودہ قومی کرکٹرز کا جوش اور ولولہ بھی دیدنی ہے۔ کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے جبکہ سابق مایہ ناز لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ان کا عشق ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل اور فاسٹ باؤلر عمر گل نے بھی جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔