لاہورہائیکورٹ نے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا

لاہور(جیوعوام) ہائیکورٹ نے ملک کے تین بڑے شہروں کے ائیرپورٹس کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے مقامی محمود اختر نقوی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی ، درخواست میں بتایا گیا کہ حکومت نے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس کی نجکاری کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ چنانچہ تینوں ائیر پورٹس کی نجکاری کے مذکورہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست پر مزید کارروائی 6 اپریل کو ہوگی۔