افغانستان میں امن کے لئے واحد حل مذاکرت ہیں:اعزاز چوہدری

واشنگٹن ( سکائی نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری کا کہنا ہے دہشت گردی کے خاتمے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کہتے ہیں تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں ، 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانی پاک امریکہ تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
دہشت گردی کے خاتمے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ، تمام معاشی اعشاریے بلندی کی جانب گامزن ہیں:امریکہ میں پاکستانی سفیر
واشنگٹن میں امریکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ حکومت،سکیورٹی فورسزاورعوام دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہیں ، آپریشن ردالفساد دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا ہے ، اعزاز چوہدری نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے واحد حل سیاسی استحکام اورمذاکرات ہیں ، پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ، پاکستان اوربھار ت کوبامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے ، ہر بار مذاکرات کے تعطل کا فائدہ انتہا پسند اور دہشت گرد اٹھاتے ہیں