شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور: (99 نیوز)شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی چیمپئن پشاور زلمی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں جہاں جاؤں گا چاہنے والے ساتھ ہوں گے ، نیک تمنائیں پشاور زلمی کے ساتھ ہیں۔
جہاں جاؤں گا چاہنے والے ساتھ ہوں گے ، نیک تمنائیں پشاور زلمی کے ساتھ ہیں، سابق کپتان کا ٹویٹ
بوم بوم آفریدی نے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا اور اب پشاور زلمی کو چھوڑنےکااعلان کر دیا ، شائقین کرکٹ مایوس ہوگئے ، ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے ذاتی وجوہات کےباعث پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی کو چھوڑ رہا ہوں جہاں جاؤں گا چاہنے والے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ، لالہ نے سابقہ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔شاہد آفریدی نے 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ٹونامنٹ میں پشاور زلمی کی کپتانی کی تھی تاہم اس سال زلمی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کی قیادت میں کھیلی ، شاہدآفرید ی نے نئے کپتان کو بھرپور سپورٹ کیا اور جم کر کھیل بھی پیش کیا