ناچتے گاتے پڑھانے والا منفرد ٹیچر

کیپ ٹاؤن : ( جیوعوام ) جنوبی افریقہ میں ریاضی کے ایک سکول ٹیچر نے بچوں کو اس مشکل اور اکتا دینے والے مضمون کو پڑھانے کیلئے موسیقی اور ڈانس کا سہارا لے لیا اور اب بچے ان کے پیریڈ کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔33 سالہ ’’کرٹ مَنار ‘‘نامی یہ ٹیچر کیپ ٹاؤن کے سکول میں پڑھاتے ہیں اور وہ ہپ ہاپ موسیقار اور گلوکار بھی رہ چکے ہیں۔
کرٹ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں اور وہ اپنی اسی صلاحیت کا سہارا لیکر طالب علموں کو ریاضی کے مشکل سوالات گا کر سمجھاتے ہیں جبکہ بچوں نے اعتراف کیا کہ اس طرح وہ بہت جلدی ریاضی کے مسائل سیکھ رہے ہیں۔کرٹ کلاس میں سپیکر کی مدد سے خود بھی بچوں کے ساتھ پڑھاتے ہوئے ڈانس کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ پیچیدہ سے پیچیدہ ترین مسائل بھی بہت مزے سے حل کرلیتے ہیں کیونکہ کرٹ نے بہت مہارت سے انہیں موسیقی اور ڈانس میں سمودیا ہے۔
اس منفرد ٹیچر نے ضرب سکھانے والا ایک گانا بنایا ہے جس کے بہترین نتائج نکلے ہیں۔ اب وہ مزید گانے بھی بنارہے ہیں۔کرٹ کے مطابق ریاضی کے پیریڈ میں ان کی جماعت میں بچوں کی 100 فیصد حاضری رہتی ہے اور بچے اب ریاضی سے محبت کرنے لگے ہیں