ٹام کروز اپنے سے 26 سال چھوٹی اداکارہ کے عشق میں مبتلا

لاس اینجلس: (جیو عوام) ونیسا کربی جلد ہی مشن امپاسبل 6 میں ٹام کروز کے مدمقابل ایک اہم رول میں نظر آئیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ ٹام کروز نے پرڈیوسرز سے اصرار کرکے کربی کو اس رول کیلئے منتخب کروایا ہے۔
ہالی ووڈ کے خوبرو ہیرو ٹام کروز اپنے سے 26 سال کم عمر برطانوی اداکارہ ونیسا کربی کے عشق میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے جب ونیسا کو نیٹ فلیکس سیریز دی کراؤن میں پرنسز مارگریٹ کے کردار میں دیکھا تو ان پر فریفتہ ہو گئے اور انہوں نے مشن امپاسبل کے پرڈیوسرز سے اصرار کیا ہے کہ وہ آئندہ فلم میں ونیسا کربی کو ہی ان کے مدمقابل کاسٹ کریں۔ٹام کروز کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ ونیسا کربی کی خوبصورتی اور توانائی سے بے حد متاثر ہیں، اسی لیے مشن امپاسبل 6 میں ایک اہم کردار کیلئے انہوں نے پرڈیوسرز پر دباؤ ڈالا ، وہ جلد ہی شادی کرنیوالے ہیں