پولیس ،عدلیہ اور انتظامیہ پولیس کو تحفظ فراہم کریں:شہباز شریف

ملتان (ٹیسکو نیوز) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مذہب بھی خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا ، خواتین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، پولیس ، عدلیہ اور انتظامیہ مل کر خواتین کو تحفظ فراہم کریں ، میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے آج پشاور میں میٹرو بنارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عدالت کے احترام کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ، جس معاشرے میں انصاف ہو وہ کبھی شکست بھی نہیں کھاتا ، انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ 2018 میں ملک سے اندھیرے ختم کریں گے۔