چین،سعودیہ،ترکی کی پریڈ میں شرکت نے خوشیوں کو دوبالا کردیا:صدر ممنون حسین

اسلام آباد 🙁 جیوعوام ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں بھرپور قوت دکھانے پر دشمن پر دھاک بیٹھ گئی ہے ، جدید ہتھیاروں نےدشمن کی آنکھیں بھی خیرہ کردی ہیں۔یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں صدر ممنون حسین نے منتظمین میں اعزازات تقسیم کئے۔یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں صدر ممنون حسین نے منتظمین میں اعزازات تقسیم کئے ، انہوں نے کہا پریڈ میں بھرپور فوجی قیادت کا مظاہرہ کیا گیا ، چین،سعودی عرب اور ترکی کی شرکت نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔صدر ممنون کا کہنا تھا کہ موثر تیاری کے ذریعے اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ، صدرنے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا