کراچی:نومولود بچوں کا اغواء،ملزمہ کو مزید 2 بچوں کے والدین نے شناخت کر لیا

کراچی (ٹیسکو نیوز) کراچی میں نومولود بچوں کے اغوا کا لرزہ خیز معاملہ ، ملزمہ کو مزید 2 بچوں کے والدین نے شناخت کرلیا ، عباسی شہید سمیت 2 ہسپتالوں سے نومولود اغوا کیے ، 11 ملزموں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔
عدالت نے پولیس کو خواتین سے جیل میں تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے ، ملزموں سے 87 ہزار روپےبر آمد ہوئے ، مغوی بچے کو ایک لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا۔ہسپتالوں سے بچوں کا اغوا، دنیا نیوزملزمہ کا طریقہ واردات سامنے لے آیا ، مرکزی ملزمہ مسرت بی بی اغوا سے پہلے والدین کا اعتماد حاصل کرتی اور پھر ملزمہ بچے کے والدین اور رشتہ داروں سے گھل مل جاتی ، موقع ملنے پر ملزمہ بچے کو لے کر فرار ہو جاتی ، کراچی کی عدالت میں اغواکاروں نے ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کر دیے ، ملزم جمعہ خان اور مرکزی ملزمہ مسرت عدالت میں الجھ پڑے۔