ایبٹ آباد میں بچوں کو گراؤنڈ سے نکالنا شرمناک ہے، امیر مقام برہم

پشاور ( ٹیسکو نیوز )عمران خان اور پرویز خٹک سرکاری وسائل کو ذاتی سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں، ایبٹ آباد میں بچوں کو گراؤنڈ سے نکالنا شرمناک ہے، امیر مقام برہم صوبائی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنماء انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے بھی ذاتی کاموں کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سکول کا معائنہ کرنے بھی ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر لکی مروت گئے۔ امیر مقام نے مطالبہ کیا کہ عمران خان قومی امانت میں خیانت کا جواب دیں۔ انہوں نے ایبٹ آباد میں انڈر 13 کرکٹرز کے ٹرائل رکوا کر گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر اتارنے کو قابل مذمت قرار دیا، کہتے ہیں کے پی حکومت قومی وسائل کو ذاتی کاموں کے لئے استعمال کر رہی ہے، صوبائی حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشہ بنا رکھا ہے۔