وزیر اعظم آج حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

حیدر آباد ( جیوعوام ) انتخابات میں اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے ن لیگ کے مختلف شہروں میں دورے جاری ہیں ، تاجر برادری نے وزیر اعظم کیلئے سونے کا تاج تیار کروا لیا
وزیر اعظم نواز شریف آج سہ پہر حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا حیدرآباد کا یہ دوسرا دورہ ہے ، آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ نون سندھ میں اپنا سیاسی زور بڑھانا چاہتی ہے جس کے باعث وزیر اعظم سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران تاجروں اور وکلا کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے ، حیدر آباد کے تاجروں نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے کیلئے سونے کا تاج بھی تیار کروا لیا ہے