ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان نے میدان مار لیا

برج ٹاؤن: (99 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جا رہی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے، جواباً پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اعشاریہ 1 اووروں میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس کے صدر مقام برِج ٹاؤن کے کنسِنگٹن اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت بریتھ ویٹ کر رہے تھے۔ویسٹ انڈیز کے 111 رنز کے جواب میں جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو کامران اکمل اور احمد شہزاد اوپننگ کرنے آئے۔ کامران اکمل نے 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 17 گیندیں کھیل کر 22 رنز بنائے اور بدری کی گیند پر لیوس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ احمد شہزاد نے 2 چوکوں کی مدد سے 13 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے اور ہولڈر کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بابر اعظم نے 3 چوکوں کی مدد سے 30 گیندیں کھیل کر 29 رنز بنائے اور ہولڈر کی گیند پر اور ہولڈر کی گیند پر پاول کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ محمد حفیظ نے 12 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور بریتھوٹ کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ شعیب ملک نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 گیندیں کھیل کر 38 رنز بنائے اور ناٹ آؤت رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 3 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل جب ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز شروع کی تو ان کی جانب سے لیوس اور والٹن اوپننگ کرنے آئے۔ لیوس نے 1 چھکے کی مدد سے 10 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے اور احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ والٹن نے 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندیں کھیل کر 18 رنز سکور کئے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سیموئلز نے 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندیں کھیل کر 7 رنز بنائے اور عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سمنز نے 3 گیندیں کھیل کر 1 رن بنایا اور شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پولارڈ نے 1 چوکے کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور وہاب ریاض کی گیند پرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ نرائن نے 5 گیندیں کھیل کر 1 رن سکور کیا اور شاداب خان ہی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ روومین پاول نے 1 چوکے کی مدد سے 5 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز بریتھویٹ نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 34 رنز سکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہولڈر نے 2 چوکوں کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 14 رنز سکور کئے اور سہیل تنویر کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے