پنجاب کو بدلنے کا نعرہ لگانے والے پہلے کراچی کا کوڑا اٹھا لیں :شہباز شریف

لاہور ( جیو عوام ) چور چور کا نعرہ لگانے والوں نے ہی قوم کا خزانہ لوٹا :وزیر اعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں ، کہتے ہیں پنجاب پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، ڈیفنس ، کلفٹن جیسے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں ، چور چور کا نعرہ لگانے والوں نے بھی قومی خزانہ لوٹا ، گزشتہ حکومتوں میں بدترین ڈاکہ زنی ہوئی ۔ ملکی سیاست میں گرما گرمی آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی ہے ، کل آصف زرداری نے پنجاب کو فتح کرنے کا اعلان کیا آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انہیں کرارا جواب دیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بہتر بنانے کی باتیں کرنیوالے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، سڑکیں بہتر بنالیں ، خادم اعلیٰ نے کراچی کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنی خدمات دینے کی پیش کش بھی کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چور چور کا نعرہ لگانے والوں کو بھی خوب سنائی ، انہوں نے کہا پنجاب بینک میں 50 ارب کا ڈاکا پڑا ، ملکی خزانے کو لوٹا گیا ۔ شہباز شریف نے کہا اب وقت آ گیا ہے الزامات کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ملک کو حقائق کی بنیاد پر آگے چلانا ہوگا ۔ سب مل کر ملکی بہتری کیلئے کام کریں ورنہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کرینگی