سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے، آصف زرداری

لاہور( ٹیسکو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس فیصلے کے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی عدالتی فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔
لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیاسی صف بندی کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور پارٹی رہنماؤں کو پاناما لیکس کے بعد کے منظر نامے پر اعتماد میں لے گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے صف بندی کو حتمی شکل پاناما لیکس فیصلے کے بعد دینے پر اتفاق کیا جب کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی۔