ایرانی صدر حسن روحانی کی پوٹن سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

ماسکو (99 نیوز) دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مل کر تیل کی پیداوار اور عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔