بھارت پاکستان کیساتھ کھیلنے سے خوفزدہ ہے:سرفرازاحمد

لاہور ( جیوروام ) قومی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے خوف زدہ ہے ، پی سی بی چئیرمین شہریارخان کو بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ پی سی بی چئیرمین شہریارخان کہتے ہیں کہ بی سی سی آئی ہمیشہ کہتا ہے کہ سیاسی حالات کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے ، بھارت کے ساتھ 2 سیریز کھیلنے کا وقت گزر چکا ، انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں بھارتی حکومت اجازت دیتی ہے یا نہیں۔ قومی کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کے خلاف میچ کھیل کر مزہ آتا ہے لیکن بھارت پاکستان کے خلاف کھیلنے سے خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے ہمیشہ پہل کی ، بھارت کو پاکستان کی سیریز کھیلنے کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چائیے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کیھلنے کے لئے اجازت کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز رواں سال کھیلی جانی ہے ، بی سی سی آئی نے پی سی بی کو سبز باغ دکھاتے ہوئے بگ تھری کی حمایت کے بدلے چھ سیزیز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔