ساڑھے پانچ فٹ لمبے بچھو کے فوسل دریافت

لاہور ( جیوعوام ) سائنس دانوں کو 460 ملین سال قبل سمندر میں پائے جانیوالے ساڑھے پانچ فٹ لمبے بچھو کے فوسل مل گئے ہیں۔ انسان اگر 460 ملین سال پہلے ساحل سمندر کی سیر کا شوقین ہوتا تو یقیناً ان کا پالا ساڑھے پانچ فٹ لمبے بچھو سے پڑ سکتا تھا۔ سائنس دانوں کو 460 ملین سال قبل سمندر میں پائے جانیوالے ساڑھے پانچ فٹ لمبے بچھو کے فوسل مل گئے ہیں۔
سائنسدانوں نے اس بچھو کو ’’پینٹے کوپٹیرس‘‘ کا نام دیا ہے ۔ فوسلز کو دیکھ کر اندازہ لگایا گیا کہ اس بچھو کے سر پر بڑا طاقتور خول ہوتا ہوگا، جو اسے اور بھی خطرناک بناتا تھا۔ اس کی دم اور دانت منٹوں میں شکار کو چیر پھاڑ سکتے تھے ۔ اس بچھوکا نام ایک قدیم یونانی جہاز کے نام پر رکھا گیا ہے۔