ماہر ہ خان کی “مولاجٹ ٹو”میں کام کرنے سے معذرت

کراچی ( ٹیسکو نیوز) فلم رئیس کے بعد ہر فلمساز کی خواہش ہے کہ ان کی فلم میں کام کروں ، کئی فلموں کی آفرز قبول کرنے سے معذرت کر چکی ہوں:اداکارہ اداکارہ ماہرہ خان نے ڈراموں ، فلموں اور ماڈلنگ کی بڑھتی ہوئی مصروفیات کی بنا پر فلم مولا جٹ ٹو میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔ ذرائع نے انکشا ف کیا کہ مذکورہ فلم کی عکسبندی کئی دنوں سے لاہور میں جاری ہے جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک اپناکام مکمل کرا رہے ہیں۔ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ورنہ اور ہدایتکار فرجاد نبی کی تیسری فلم سات دن محبت ان میں مصروفیات کی بنا پر مولاجٹ ٹو سے دور ہوئیں۔ ان فلموں کو وہ نہ صرف وقت دے رہی ہیں بلکہ ڈراموں کی ریکارڈنگ سے بھی معذرت کر رہی ہیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے فلم رئیس کے بعد ہر فلمساز کی خواہش ہے کہ ان کی فلم میں کام کروں ، کئی فلموں کی آفرز قبول کرنے سے معذرت کر چکی ہوں۔اچھے کردار ملنے کے باوجود وقت نکالنا مشکل ہو رہا ہے البتہ میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملکی فلموں اور ڈراموں کو وقت دوں ، شیڈول کے تحت کام کرنا چاہتی ہوں۔