راولپنڈی :خاتون نے اینٹ مار کر 5 سالہ بچی کی آنکھ پھوڑ دی

راولپنڈی ( ٹیسکو نیوز ) بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں ، یہ بات اب پرانی ہوئی ، راولپنڈی میں بچوں کی معمولی لڑائی پرایک ماں نے اینٹ اٹھائی اور پڑوسی کی پانچ سالہ بچی کو چہرے پر دے ماری ، بچی شدید زخمی ہو گئی ۔ گلی میں کھیلتے بچوں میں جھگڑا ہوا تو ایک بچی کی ماں ماں جلاد بن گئی ۔ پڑوسی کی کم سن بچی کو اینٹ دے ماری ، بچی کی آنکھ شدید زخمی ہوگئی ، بینائی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔ راولپنڈی میں بچوں کی معمولی لڑائی میں ماں بھی کود آئی ، اینٹ اٹھائی اور پڑوسی کی پانچ سالہ بچی کو چہرے پر دے ماری ۔ زخمی بچی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی آنکھ پر سات ٹانکے لگے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین سے درخواست وصول کرلی گئی ہے ، میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی