شہروں میں 8 سے 10، دیہات میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع

اسلام آباد: ( جیوعوام ) گرمی نے اپنی ہلکی سی جھلک ہی دکھائی تھی کہ بجلی نے اس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے اپنی موت آپ مر گئے۔ گرمی آئی اور بجلی گئی۔ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہروں میں 8 سے 10، دیہات میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیدنگ شروع ہو گئی۔ شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 14500 میگا واٹ جبکہ پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ ڈیموں میں پانی کی کمی کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر 3500 میگا واٹ رہ گئی ہے۔
نیشنل گرڈ کو آئی پی پیپز سے 5500 جبکہ دیگر ذرائع سے 2000 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جون جولائی میں بجلی کی طلب 19 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔