وقار یونس نے کامران اکمل کی سلیکشن کو حیران کن قرار دے دیا

( ٹیسکو نیوز) کامران اکمل کی قومی ٹیم میں سلیکشن پر وقار یونس برس پڑے ، سابق کوچ نے سلیکٹرز کے فیصلے کو حیران کن قرار دے دیا۔ وقار یونس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو کھلاڑی کبھی وکٹ کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترا اس کو ٹیم میں شامل کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کامران اکمل کی فیلڈنگ پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ، کامران اکمل دوسری مرتبہ سپیشلٹ بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ،اس سے پہلے وہ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے اوپنر لوٹس بوسمین کا کیچ ڈراپ کر دیا۔