ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

کراچی (جیوعوام ) سابق وفاقی وزیر کے وکیلوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم بارے عدالتی فیصلے میں ترمیم کیلئے صبح درخواست دائر کی گئی تھی ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی ، سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر کا پاسپورٹ جمع کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ جسٹس فاروق شاہ نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا ۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس کے کے آغا کے تحریر کردہ فیصلے میں ایک کومہ بھی تبدیل نہیں کرسکتے ، فیصلے میں تصحیح ہم نہیں کرسکتے ، ڈاکٹر عاصم حسین کے پاسپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع ہیں ، سابق وزیر کے وکلا نے عدالتی فیصلے میں ترمیم کیلئے صبح درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ‏عدالتی حکم میں ترمیم کرکے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق اور ریلیز آرڈر جاری کیا جائے ۔ ‏دہشتگردوں کا علاج کرانے کے مقدمے میں بھی پاسپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا تھا ۔ عدالتی حکم کے مطابق پاسپورٹس اے ٹی سی میں جمع کرائے گئے ۔