کلبھوش یادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( جیوعوام ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں موجودگی اور گرفتاری سے بڑھ کر پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت کیا ہو سکتا ہے،پاکستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردوں کی مالی سرپرستی میں ملوث ہونے سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کا جینا عذاب کر دیا ہے ، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف عام شہری ہیں،ان کے بارے میں نہیں جانتا۔ بھارت میں مسلمانوں ہی نہیں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ، بین الاقوامی برادری ،مسلم ممالک اور او آئی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیئے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشتگردی روکنے کے لیے بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔