برآمدات ترسیلات زر میں مسلسل کمی، زرمبادلہ ذخائر 25 کروڑ ڈالر کم ہو گئے

لاہور( ٹیسکو نیوز) برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل کمی اور بیرونی قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آ گئے ہیں ۔ایک ہفتے کے دوران ذخائر میں مزید 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران غیر ملکی قرضوں کی واپسی اور دوسری سرکاری ادائیگیوں پر 23 کروڑ سے زیادہ ڈالر خرچ کیے ۔ تاہم آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ملنے کے بعد چند ماہ کے دوران ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 2 ارب 67 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے