جنڈولہ :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سجنا گروپ کے دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی ، بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد

اسلام آباد ( جیوعوام ) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے جنڈوالہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے سجنا گروپ کے اہم دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ۔ ایف سی کے آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی ، سکیورٹی فورسز کا جنڈولہ میں بڑا آپریشن ، سجنا گروپ کا اہم دہشتگرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی ہلاک ہوگیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے سبی اور تلی میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ۔ اسلحے میں ایس ایم جی ، پسٹل ، ہینڈ گرنیڈ ، رائفل اور آر پی جی راکٹ شامل ہیں ۔ فورسز نے اینٹی ٹینک ، اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 10 کلو گرام بارود بھی قبضے میں لے لیا ۔