ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

کراچی (99 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما پر دہشتگردوں کے علاج سمیت کئی مقدمات درج تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پر کرپشن کے دو کیسز سمیت دہشتگردوں کے علاج کا مقدمہ بھی درج تھا ۔ آج صبح ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے آرڈرز انتظامیہ کو موصول ہوئے جس کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین رہائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری میں ضیا الدین ہسپتال روانہ ہوگئے ۔