ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

کراچی ( ٹیسکو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پر کرپشن کے دو کیسز سمیت دہشتگردوں کے علاج کا مقدمہ بھی درج تھا ۔ آج صبح ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے آرڈرز انتظامیہ کو موصول ہوئے جس کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین رہائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری میں ضیا الدین ہسپتال روانہ ہوگئے ۔