سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد ( جیوعوام ) وزیر اعظم کی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارتوں اور اداروں کو ہدایت، تمام وفاقی محکموں اور خودمختار اداروں کو مربوط پالیسی بنانے کا حکم۔ تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ سرمایہ کاروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور ان کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر مقررہ وقت میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے اور درخواست دہندگان کو تمام عمل سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات عام کی جائیں اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ سرمایہ کاروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر مقررہ وقت میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے اور تمام ادارے سرمایہ کاری کے لئے جامع ضابطہ کار تیار کریں، سرمایہ کاروں کیلئے سرٹیفکیشن، اجازت نامہ اور منظوری کا نظام آسان بنایا جائے