ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز ) ڈیموں میں پانی کی قلت کے باعث ہائیڈل کی پیدوار صرف 1900 میگا وواٹ رہ گئی ، مجموعی شارٹ فال 5 ہزار میگا وواٹ سے تجاوزکرگیا۔ گرمی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی ، ڈیموں میں پانی کی قلت کے باعث ہائیڈل کی پیدوار صرف 1900 میگا وواٹ رہ گئی ، مجموعی شارٹ فال 5 ہزار میگا وواٹ سے تجاوزکرگیا ، ملک میں لوڈ شیدنگ کا دورانیہ 10 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار سے کم ہوکر 450 میگاواٹ، تربیلاڈیم سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 478 سے کم ہو کر 450 میگاواٹ جبکہ غازی بروتھا سے بجلی کی پیداوار 1100 سے کم ہوکر صرف 400 میگاواٹ رہ گئی ، یوں تین ڈیموں سے 5578 میگا وواٹ کے بجائے صرف 1300 میگاوواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 14400 جبکہ پیداوار 9400 میگاواٹ ہے ، مجموعی شارٹ فال 5 ہزار میگاوواٹ ہونے کی وجہ سے شہروں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔