نئی ٹی 20رینکنگ جاری، پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے چوتھی پوزیشن چھین لی

لاہور( ٹیسکو نیوز) قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں شکست دینے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل رینکنگ میں اس سے چوتھی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ تیسرے، پاکستان چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر ہے جبکہ پاکستان کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹی 20 میچوں میں شکست کھانے والی ویسٹ انڈین ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افعانستان نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔