کپتان سرفرازاحمد کی 6 ٹی ٹونٹی میچزمیں مسلسل کامیابی، نیا قومی ریکارڈ قائم

لاہور( روزنامہ نیا وقت ) پاکستان کے ساتویں کپتان ہیں۔بطورکپتان وکٹ کیپربیٹسمین سرفرازاحمد نے ٹی ٹونٹی میںمسلسل چھٹی فتح حاصل کی اورمصباح الحق کی لگاتار5 فتوحات سے آگے نکل گئے اور نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔ شاہد آفریدی نے43میچزمیں کپتانی کی اور سب سے زیادہ 19 فتوحات23 ناکامیاں بھی پائیں۔ مصباح الحق نے8 میچوں میں 6 جیتے اور2 ہارے۔ انہوں نے مسلسل 5 میچز جیت کرپاکستانی ریکارڈ قائم کیاتھا۔سرفرازاحمد نے انگلینڈ کےخلاف پہلے میچ میں نووکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ یواے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف مسلسل دوسرا میچ جیت کر ریکارڈ قائم کیا۔