سانحہ سرگودھا کا مرکزی ملزم عبدالوحید 6 کارندوں سمیت گرفتار

سرگودھا ( ٹیسکو نیوز) ملزم عبدالوحید الیکشن کمیشن میں ملازم تھا ، وزیر اعظم کے سٹاف میں شامل سکیورٹی افسر آصف گجر کو بھی قتل کیا سانحہ سرگودھا کے مرکزی ملزم عبدالوحید کو 6 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ملزم کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ماضی میں الیکشن کمیشن میں بھی ملازمت کرتا رہا ہے ۔ اس کا تعلق بنیادی طور پر ننکانہ صاحب سے ہے ۔ ملزم عبدالوحید نے اپنے ہی پیر کے بیٹے کی بھی جان لے لی ، مرنے والا آصف گجر تین برس قبل انتقال کر جانے والے پیر علی محمد گجر کا بیٹا اور وزیر اعظم کے سکیورٹی سٹاف میں بھی شامل تھا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو ملزم نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی تھی ۔