قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

لاہور( ٹیسکو نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پیر3 اپریل کو ہوگا. پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 3 اپریل کو لاہور میں ہوگا.سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 2 روز جاری رہے گا اور 4 اپریل کو ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود،حسن علی اور عثمان صلاح الدین کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ شرجیل خان معطل اورعمران خان جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ احمد شہزاد کے لیے بھی مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔