کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘ سرمایہ کاری میں 61 ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے اختتام پر تیزی پر100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس اضافہ پر 47900 کی حد سے بڑھ کر48155.93 کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 61ارب 15کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں گیس‘ بینکنگ‘ کمیونیکیشن سیکٹرز کے حصص کی خریداروں میں دلچسپی پر100 انڈیکس 55.18پوائنٹس اضافہ پر 48211.11 تجاوز کرچکا تھا۔ مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس اضافہ پر 48155.93 کی ریکارڈ حد پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 381کمپنیوں تک رہا جس میں 224کمپنیوں میں اضافہ‘143کمپنیوں میں کمی اور14 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 95کھرب 33ارب 65کروڑ 12 لاکھ 21ہزار140 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 94ارب 80کروڑ 56لاکھ 2 ہزار 755 روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 3 کروڑ 22لاکھ 80ہزار410 حصص سے زائد ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 27 کروڑ 35لاکھ 29 ہزار 720 حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔