اسلامی جمعیت طلبہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ہنگامی اجلاس،مسجد کی تعمیر فوری شروع کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ترجمان محمدعالمگیر تارڑ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم جمعیت سید عبدالمنان شاہ اور جنرل سیکرٹری عابد خٹک نے کہا کہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مسجد نہ ہونے سے اساتذہ‘ طلبہ اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قبل ازیں مسجدکمیٹی کو فعال بنانے کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے مسجد کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز کا حساب دینے اور مسجد کمیٹی کو فعال بنا کر فوری طورپر مسجد کی تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔