انڈے کے خول پر منفرد فن پارے

لاہور( ٹیسکو نیوز) چینی آرٹسٹ سب سے پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں، سفیدی اور زردی سے خالی کرتا ہے ، پھر اس پر انتہائی نفاست سے باریک سوئی کی مدد سے ڈرلنگ کرکے انتہائی دلکش ڈیزائن بنا دیتا ہے۔
چین میں ایک ماہر آرٹسٹ انڈوں کو توڑے بغیر اُن کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔چینی صوبے گوؤنگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والا سن کائفو نامی فنکار گزشتہ کئی برس سے اس آرٹ ورک سے منسلک ہے۔ یہ شخص سب سے پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں، سفیدی اور زردی سے خالی کرتا ہے اور پھر اس پر انتہائی نفاست سے باریک سوئی کی مدد سے ڈرلنگ کرکے انتہائی دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے،آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے ایک ماہ کا وقت لگتا ہے جو اب تک روسٹر ایئر کی مناسبت سے ایک سو سے زائد فن پارے تیار کر چکا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔