آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

راولپنڈی ( جیوعوام ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ برطانوی عسکری اور سول قیادت سے دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روز کے دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف لندن میں اپنے قیام کے دوران برطانوی عسکری اور سول قیادت سے دو طرفہ تعاون، علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔