باغ ابن قاسم ، وسیم اختر کی سندھ حکومت کے فیصلے کیخلاف درخواست

کراچی ( ٹیسکو نیوز ) باغ کی سپردگی کا اشتہار دیا گیا نہ کونسل سے اجازت لی گئی ، شہری حکومت سے بھی نہیں پوچھا گیا :میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے باغ ابن قاسم سپردگی کا اشتہار دیا گیا اور نہ کونسل سے اجازت لی گئی ، سندھ حکومت نے نجی کمپنی سے معاہدے کیلئے شہری حکومت سے مشاورت بھی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا صوبے کو بیڈ گورننس سے نقصان پہنچا ہے ۔ شہر قائد میں باغ ابن قاسم کا معاملہ ، میئر کراچی وسیم اختر سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں پہنچ گئے ۔ ان کا کہنا تھا کراچی میونسپل کارپوریشن کی مشاورت کے بغیرمعاہدہ غیر قانونی ہے ۔ وسیم اختر نے کہا شہری حکومت کو پارک اور تفریحی مقامات انتہائی خراب حالات میں ملے ۔ انہوں نے سہراب گوٹھ میں بھی پارک بنانے کی تجویز دیدی ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا ، سندھ میں 2 آئی جی آ گئے ، اس سے زیادہ بیڈ گورننس نہیں ہو سکتی ہے ۔