خیبر ایجنسی میں فاٹا سپر لیگ کا افتتاح کر دیا گیا

افتتاحی تقریب میں کرکٹر عمران نذیر نے بھی شرکت کی ، افتتاحی تقریب میں جمناسٹک کے شاندار کرتب کا مظاہرہ بھی کیا گیا

خیبر ایجنسی ( ٹیسکو نیوز ) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے فاٹا سپر لیگ کا افتتاح کر دیا ہے ۔ شاندار ٹورنامنٹ دس روز تک جاری رہے گا ۔ افتتاحی تقریب میں سٹار کرکٹر عمران نذیر نے بھی خصوصی شرکت کی اور ایونٹ کے انعقاد کو سراہا ہے ۔ فاٹا سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد خیبر ایجنسی میں ہوا ۔ عوام کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی ۔ افتتاحی تقریب میں نوجوان جمناسٹس نے شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔ مشیر وزیر اعظم امیر مقام نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام نے ثابت کر دیا کہ ان کے بارے میں منفی تاثر غلط ہے اور وہ کسی سے پیچھے نہیں ۔ مایہ ناز کرکٹر عمران نذیر نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا ۔ دس روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں چوبیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔