ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ انضمام الحق کو جاتا ہے :وقار یونس

لاہور ( ٹیسکو نیوز) انضمام الحق وہ کام کر رہے ہیں جو ماضی میں سابق سلیکٹرز کرنے سے ہچکچاتے تھے :سابق کوچ پاکستان ٹیم

سابق کوچ وقار یونس نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کو دیا ، کہتے ہیں کہ انضمام الحق وہ کام کر رہے ہیں جو سابق سلیکٹر کرنے سے ہچکچاتے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح پر وقار یونس بھی خوش سابق کوچ نے ٹویٹ کیا کہ انضمام الحق وہ کام کر رہے ہیں جو سابق سلیکٹرز کرنے سے ہچکچاہتے تھے ۔ انہوں نے شاداب خان ، حسن علی اور رومان رئیس کی سلیکشن کا کریڈٹ انضی کو دیا تاہم وقار یونس نے احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی اور پرفارمنس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔