ٹی 20 رینکنگ:قومی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئی

لاہور ( ٹیسکو نیوز) سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا ، ویسٹ انڈیز دو درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا۔ پاکستان کو ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ہرانے کا انعام مل گیا ، سرفرازالیون نے آئی سی سی رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ کالی آندھی کو اس کے دیس میں دھول چٹادی، ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں دودرجے ترقی ہوئی ، سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگیا ، ویسٹ انڈیز دو درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا،نیوزی لینڈ کی ایک سو ستائیس پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔