کالی وردی کا سفر ختم، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے نئی یونیفارم پہن لی

لاہور ( ٹیسکو نیوز) انسٹھ سال بعد کالی وردی کا سفر اختتام کو پہنچا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار آج سے زیتون رنگ کی نئی یونیفارم زیب تن کریں گے۔ آئی جی مشتاق سکھیرا نے بھی نئی وردی پہن لی۔ پاکستان بننے کے کچھ سالوں بعد سے سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ پنجاب پولیس کا یونیفارم تھا۔ 59 سال بعد کالی وردی ختم، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے نئییونیفارم پہن لی ۔ سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ کی جگہ زیتون رنگ کی نئی وردی نے لے لی۔ لاہور پولیس کو بیالیس ہزار کے قریب وردیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اہلکار نئی وردی کو زیادہ عمدہ اور آرام دہ قرار دیتے ہیں جبکہ عوام امید رکھتے کہ وردی کے ساتھ پولیس کا روایتی کلچر بھی تبدیل ہو گا۔