کینسر کی آخری سٹیج ، نائلہ جعفری کی حالت انتہائی تشویشناک

اداکارہ نائلہ جعفری کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی (ٹیسکو نیوز) ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں۔ اداکارہ نائلہ جعفری کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی کے علاوہ نجی ٹی وی چینلز پر بھی کئی سیریلز میں لازوال کردار ادا کیے۔