پی آئی اے کی لاجواب سروس ، 24 گھنٹے بعد بھی عمرہ پرواز روانہ نہ ہوسکی

کراچی (ٹیسکو نیوز) پی کے سیون تھری کو گزشتہ روز روانہ ہونا تھا ، کئی بار وقت تبدیل کیا گیا ، انتظار کرنے سے متعدد عمرہ زائرین بیمار ہوگئے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے عمرہ زائرین خوار ہوکر رہ گئے ۔ گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ پر خراب ہونے والی پرواز اب تک روانہ نہ ہو سکی ۔ پی کے سیون تھری ون کو گزشتہ روز شام چھ بجے روانہ ہونا تھا ۔ پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہ جا سکی ، چودہ گھنٹے تاخیر کے بعد پرواز کو آج صبح آٹھ بجے روانہ ہونا تھا مگر ناکامی پر پرواز کا وقت صبح گیارہ بجے کیا گیا لیکن پرواز روانہ نہ ہو سکی ۔ ایک بار پھر روانگی کا وقت سہ پہر تین بجے بتایا گیا مگر پہلے ہی پرواز کا وقت شام چھ بجے کر دیا گیا ۔ عمرہ زائرین گزشتہ روز دوپہر ایک بجے سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں ۔ مسلسل ایئرپورٹ پر ہونے کی وجہ سے کئی عمرہ زائرین بیمار ہوگئے