گڑھی خدا بخش:شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی

کراچی (ٹیسکو نیوز) کارکن آپس میں دست و گریباں ہوئے ، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ، معاملہ بڑھا تو مزار کی انتظامیہ آئی اور بیچ بچاؤ کرایا۔ گڑھی خدا بخش میں مزار کے احاطے میں فاتحہ خوانی کے دوران شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آپس میں دست و گریباں ہوئے ، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ، معاملہ بڑھا تو مزار کی انتظامیہ آئی اور بیچ بچاؤ کرایا۔ گڑھی خدا بخش میں پولیس اہلکاروں کیلئے کھانے کی موبائل پہنچی تو جیالوں سے رہا نہ گیا اور اس پر دیوانوں کی طرح ٹوٹ پڑے ، پولیس موبائل کے ڈرائیور نے گاڑی بھگائی لیکن پی پی کارکن پیچھے پیچھے پہنچ گئے اور اسے چاروں طرف سے گھیر کر کھانا لوٹ لیا ، چھینا جھپٹی میں کسی کو کھانا ملا کسی کو نہیں ، پولیس اہلکار بھی منہ تکتے رہ گئے